ہری پور تھانہ صدر پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی، ماہ رمضان میں اپنی بیٹی کو اسلحہ آتشین سے قتل کرنے والا ملزم اشتہاری گرفتار، تھانہ صدر کی حدود چنجیالہ میں مورخہ 02.04.2023 کو گھریلو تنازعہ پر اسلحہ آتشین سے بیٹی کو قتل کرنے کا واقع رونما ہوا، مقتولہ کیحقیقی والد کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا، ملزم بعد وقوعہ روپوش ہوگیا تھا، ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان و تفتیشی سٹاف کو قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے، ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان کو قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم اشتہاری کی تربیلہ جھیل کے کنارے موجودگی کی اطلاع ملی جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر ہمراہ انچارج تفتیشی سٹاف انسپکٹر سجاد خان و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد اشرف ولد خیبر زمان سکنہ چنجیالہ کو گرفتار کر لیا، مقدمہ میں تفتیش جاری ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June