ہری پور ۔۔۔رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان،سابق صوبائی وزیر اکبرایوب خان اور سابق صوبائی وزیر ارشد ایوب خان کے ٹھیکے پر دیے گے پی۔ایس۔او اور سٹار پٹرولیم پمپ سیل کردیے گے۔
اس موقع پر اکبر ایوب خان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اور آج مشکل وقت میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔