*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی بروقت کاروائی ۔*
*موہڑی ملیاء حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا ملزم 01 گھنٹے کے اندر گرفتار ۔*
تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود موہڑی ملیاء میں حقیقی بھائی کو قتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہ نواز کے خلاف دفعہ 302 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف اور انچارج چوکی رضوان شہید پر مشتعمل ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر وقوعہ میں ملوث ملزم شاہ نواز ولد محمد ریاض سکنہ موہڑی ملیا کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔