*ہری پور* افسوس ناک حادثہ
سرائے گدائی کے قریب خوفناک حادثہ، 2 افراد جانبحق، 2 زخمی
*ہری پور*
سرائے گدائی، مشوانی پمپ کے قریب GT روڈ پر موٹرسائیکل اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ فیضان سکنہ اُتمان آباد اور 40 سالہ وسیم سکنہ جھاری کس جانبحق ہوگئے جبکہ کار سوار 23 سالہ وقاص سکنہ سرائے صالح اور 40 سالہ رشید سکنہ ایبٹ آباد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیموں نے جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
کار سوار افراد ایبٹ آباد کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، متاثرہ گاڑی موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر اُلٹ گئی تھی۔