تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی کا رہائشی معز علی ولد مظہر علی محلہ زیریں سکنہ چنگی بانڈی چند روز سے لاپتہ تھا جس کی اطلاع والدین نے چوکی شاہ مقصود میں کروائی تھی۔ انچارج چوکی شاہ مقصود نے شک کی بنا پر مقتول کے دوستوں کو شامل تفتیش کیا۔ دوران تفتیش مقتول دوستوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے معز علی ولد مظہر علی کو گولی مار کر قتل کر کے نعش چنگی بانڈی و مہری کے درمیان پہاڑی پر واقع نوگزی کے مقام پر پھینکی ہے۔جس پر انچارج چوکی شاہ مقصود نے بمعہ نفری موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔ قتل شدہ نعش پہاڑ کی چوٹی نو گزی سے برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی شاہ مقصود چوکی انچارچ کے انچارج طارق سلیم موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو اپنی نگرانی میں ٹراما سنٹر منتقل کیا دو مرکزی ملزمان کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June