ہری پور:پنیاں چوکی کی حدود دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ۔ شکار پور سندھ کے رہائشی دو بھائی شدید ذخمی جبکہ ان کا بھتیجا ۔معجزانہ طور پر بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود پنیاں
انچارج پولیس چوکی کی ناقص کارکردگی۔ قتل اقدام قتل، چوری ڈکیتی راہ زنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ۔ چوکی کی حدود میں نامعلوم افراد کے جگہ جگہ ڈیرے چوکی کی حدود میں بغیر انٹری کروائے جرائم پیشہ افراد کی رہائش لمحہ فکریہ ہے۔ انچارج چوکی دن بھر مال بناؤ مہم میں لگے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز پنیاں بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار دو نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ سے دو بھائی جو چند روز قبل ہی پنیاں چوکی کی حدود کانگڑہ میرا میں خیمے لگا کر رہائش پزیر ہوئے تھے جن کی۔شناخت قربان ولد رحیم، اور خادم ولد رحیم سکنہ شکار پور سندھ سے ہے فائرنگ کے نتیجہ میں شدید ذخمی ہو گئے۔ جبکہ ان کے ساتھ بیٹا ان کا بھتیجا خرم معجزانہ طور پر بچ گیا۔ شدید ذخمیوں کو ٹرامہ سنٹر سے ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔