ہری پورتھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ،کہکہ قتل کیس میں ملوث 03 ملزمان گرفتار ، مسمی عمر افضل ولد محمد افضل سکنہ کہکہ نےمورخہ 04.07.2023 کو دہہ کہکہ میں اراضی کے تنازعہ پر اپنے اور اپنے بھائی وسیم افضل پر باارادہ قتل اسلحہ اتشین سے زخمی کرنے کی رپورٹ برخلاف مسمیان ملزمان کاشف ،شاہ ذیب پسران مرتضی اور نعمان ولد سخی سلطان ساکنان کہکہ ایمرجنسی وارڈ ٹرامہ سنٹر ہری پور میں تحریر کروائی ۔جس پر تھانہ صدر ہری پور میں زیر دفعہ 324/34PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔بعدازاں مضروب وسیم افضل ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔جو مقدمہ میں جرم 302 کی ایزادگی کی گئی ۔ہرسہہ ملزمان بعد ارتکاب جرم رپوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان کو قتل کیس میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان نعمان ولد سخی سلطان اور کاشف ولد مرتضی ساکنان کہکہ کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ تیسرا نامزد ملزم شاہ زیب ولد مرتضی سکنہ کہکہ جو زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے گرفتار ہوکر عدالت سے مشروط ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June