ہری پور
گاوں چھجیاں: تھانہ سرائے صالح کی حدود گاوں چھجیاں میں آج اور کل بچوں کے اغواء کی کوشش کرنے والے مجموعی طور پر 4 افغانی باشندے گرفتار۔ چاروں ملزمان کو اہل علاقہ نے خدمت خاطر کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں ہری پور کے دور افتادہ گاوں سنجلیالہ، نتھوکھیتر اور چھجیاں میں بچوں کے اغواء، ڈکیتی، رہزنی اور واٹر بور موٹر چوری کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ
* اپنے بچوں کو گھر سے باہر اکیلا نہ چھوڑیں اور ان کی دیکھ بھال اور حفاظت یقینی بنائیں۔
* گاوں میں کسی بھی اجنبی شخص کو ہر گز داخل نہ ہونے دیں۔
* کسی بھی افغانی باشندے ، کچرا چننے والے، پھیری والے اور آئس کریم بیچنے والے کو گاوں میں داخل نہ ہونے دیں۔
* کسی بھی مشکوک شخص کو فوری طور پر گرفتار کروا کر پولیس کے حوالے کریں۔
* دن ہو یا رات ہر وقت اپنی نقدی و قیمتی اشیاء محفوظ جگہ پر رکھیں۔
* یاد رکھیں بکس کے ساتھ لگے تالے محفوظ نہیں ہوتے ، ڈاکوؤں کا پہلا ٹارگٹ تالے والے بکس، الماریاں اور قیمتی الیکٹرانک آلات ہوتے ہیں اس لیے ڈاکوؤں کو موقع فراہم نہ کریں۔