ہری پور تھانہ کھلابٹ ٹاون شپ کی حدود پڈھانہ میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں افغان مہاجر شخص گولی لگنے سے جاں بحق
منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہری پور تھانہ کھلابٹ ٹاون شپ کی حدود پڈھانہ میں حمکت یار ولد صفدر سکنہ آزاد کشمیر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نکلنے والی سعید ولد گل سعید کو جا لگی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کھلابٹ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور متوفی سعید کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد ضابطہ کی کاروائی مکمل کرتےہوئے نعش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی جبکہ ملزم حکمت یار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.