نوشہرہ:-اکبر پورہ پولیس نے دو یتیم بچیوں کے جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد۔
*مسماة (ص) بیوہ امیر نواز ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنا مکان کرایہ پر اورنگزیب کو دیا تھا۔اُس گھر کے ایک کمرے میں میں نے اپنے 02 بچیوں کے جہیز کا سامان جمع کر رکھا تھا۔چند ماہ بعد جاکر چیک کیا تو اُس کمرے سے لاکھوں کا سامان غائب تھا۔نیکسر علی خان SHO اکبرپورہ نے یتیم بچیوں کے جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی ۔ملزم اورنگزیب ولد عزیز الرحمن ساکن مسلم ٹاون پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتداء میں بیوہ اور اُسکی بچیوں پر الزام لگایا کہ وہ اس کے پیسے کھا چکے ہیں اسلئے اس پر الزام لگا رہے ہیں۔لیکن پولیس کو اُسکے بیان پر شک ہوا اُس کو پوری طرح انٹاروگیٹ کرنے پر اُس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر مختلف سامان اور کچھ سامان کی فروختگی رقم نقد 80 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔