یوم تکریم شہداءکی چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کو وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے جعلی قرار دیا ہے۔25مئی 2023کوکوئی عام تعطیل نہیں ہے۔مریم اورنگزیب۔
سوشل میڈیا پر پچیس مئی کو چھٹی کا نوٹیفکیشن گردش کرنے لگا تو وفاقی حکومت میدان میں آ گئی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوے کہا کہ حکومت پاکستان نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا پچیس مئی کو تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے.