آٹے کیلئے لائینوں میں کھڑے لوگ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بٹگرام : سردار سلیم ملک قائم مقام ضلعی صدر پی پی پی ضلع بٹگرام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے وہ خواتین و مرد حضرات جو بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام کے بنفریشزہے انکے خدمت میں گزارش ہے کہ حکومت نے ماہ رمضان میں ان کیلئے فری آٹا پیکج مقرر کیا ہے ۔

تیس کلو آٹا ہر اس فرد کو ملے گا جو بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے
یہ مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کے ان تمام افراد تک یہ فری آٹا پہنچائے گا جو بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

اس لیے آپ لوگ لائنوں میں کھڑے ہونے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔مقامی انتظامیہ یہ آٹا آپ کے گھر کے دہلیز تک لائیگا ۔
لائنوں میں اپنے خواتین کو کھڑا کرکے آپ لوگ خود اپنی عزت داؤ پر لگا رہےہو ۔

یہ پیغام ان تمام لوگوں تک پہچائیں جو بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے ۔اور انہیں سمجھائیں کہ وہ بٹگرام شہر آنے کی زحمت نہ کریں
یہ فری آٹا آپ کو گاؤں میں ملے گا ۔اور نا ملنے کی صورت میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ھیں ۔یہ Bisp کی زمہ داری ھے ان شاءاللہ پوری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں