Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
13 ربیع الثانی 1448 ہجری ہفتہ، 26 ستمبر 2026·12 اسو
آج کی حدیث رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں بہتر وہ ہے جس سے بھلائی کی امید ہو اور برائی کا خطرہ نہ ہو۔ اور تم میں برا وہ ہے جس سے بھلائی کی امید نہ ہو اور برائی کا خطرہ رہتا ہو۔
تازہ ترین
جرائم

مانسہرہ: دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

26-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 38 وزٹ
مانسہرہ – تھانہ خاکی کی حدود میں دوہرے قتل کے افسوسناک واقعے میں اپنی بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ملزم سجاول پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 ستمبر 2026 کو تھانہ خاکی کی حدود پلیسر شوکت آباد میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں سجاول ولد فضل نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بہن اور بھابھی کو قتل کر دیا۔
ڈی پی او کا فوری نوٹس
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے دوہرے قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج 24 ستمبر 2026 کو تھانہ خاکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس افسران سے تفصیلی بریفنگ لی اور دوہرے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری، شواہد کے تحفظ اور مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
گرفتاری اور برآمدگی
ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر تھانہ خاکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم سجاول کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفتیش جاری
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔