‏آئی- ایس -پی -آر کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل

افواجِ پاکستان کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ حقائق سےمتصادم ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اعلامیہ زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اعلامیہ وفاقِ پاکستان کی سب سےمعتبر،مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کیخلاف نفرت و انتقام پر مبنی بیانیے کا افسوسناک مجموعہ ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے پر ایک جمہوری جماعت ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتےہوئے مقاصد کےحصول پر یقین رکھتی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اپنے قیام سےلیکر آج تک تحریک انصاف، اسکے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو ہدف بنایا ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

عوامِ پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی ہمارا مقصدِ نگاہ ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف نے مارشل لاء کے ذریعے دستور کو کُلّی یا جزوی طور پر معطل کرنے کی مزاحمت کی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ہم دھاندلی و انتخابات میں مداخلت کے ذریعے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے بھی شدید مخالف رہے ہیں، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

پرامن اور صبر آزما سیاسی جدوجہد کا ثمر ہے کہ تحریک انصاف لاکھوں اراکین، کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ادارہ ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیرمعمولی تائید و نصرت میسر آئی، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

تحریک انصاف نے ایک نشست سے لیکر مرکز، پنجاب، پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا سفر ارتقاء سے مکمل کیا، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

آج تحریک انصاف الحمدللہ بلاشرکتِ غیرے پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ سےنیم فوجی دستوں کے ذریعے اغواء کے بعد کا عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

چیئرمین عمران خان گزشتہ تیرہ ماہ سے مسلسل ان عوامل کی نشاندہی کرتے آئے ہیں، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ان تیرہ مہینوں کے دوران آئین سے بدترین انحراف اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے عوام میں تلخی کو جنم دیا، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ریاستی اداروں کے مابین طاقت کے توازن میں شدید بگاڑ، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

ملک کی سب سے بڑی جماعت اور اسکی قیادت کو کچلنے کی ناروا کوششوں نے بھی عوام میں اس تلخی کو جنم دیا جسے ریاست نظرانداز کرتی آئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں