٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے آج ضلع ہری پور کا دورہ کیا۔
٭ پولیس فورس میری فیملی کی حیثیت رکھتی ہے ،پولیس کی ویلفئیر کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
٭ آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کا پولیس دربار سے خطاب
٭ ابابیل سکواڈ ،موبائل لاسٹ ایپ اور کمانڈ کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔
٭ آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس لائن میں پودا لگایا اور ابابیل سکواڈ کا افتتاح بھی کیا۔
(پریس ریلیز)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع ہری پور کا دورہ کیا۔ہری پور پہنچنے پر ہری پور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہاابابیل فورس کا قیام سٹریٹ کرائم میں کمی اور ضلع میں امن و امان کو بہتر قائم رکھنا ہےابابیل فورس میں 25 موٹرسائیکل شامل کیے گئے ہیں۔آئی جی نے زیر تعمیر پولیس لائن ہری پور کی بلنڈنگ کا بھی معائنہ کیا۔آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس دربار سے خطاب بھی کیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے ضلع ہری پور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس دربار میں ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر ،ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ(1 )طارق محمود خان۔ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ریجن خبیر خان ،ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ ریجن رضوان حبیب اور سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ،پولیس افسران و جوانوں اور دیگ یونٹ کے سٹاف نے شرکت کی۔پولیس افسران نے اپنے مسائل سے متعلق ائی جی خیبر پختونخواہ کو آگاہ کیا۔آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میری فیملی کی حیثیت سے ہے۔پولیس کی ویلفئیر کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ہری پور میں دو نئے تھانوں سے کرائم میں خاطر خواہ کمی آئی گی۔تھانوں میں آنے والے سائلین مظلوم ہوتے ہیں۔انکی قانون کے مطابق داد رسی کی جائے۔پولیس افسران و جوانوں کے بچے جو زیر تعلیم ہیں انکے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ڈی پی او آفس میں نو قائم شدہ کنٹرول ایند کمانڈ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہری پور کو سیف سٹی بنانے کے لئے ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں، جس کی مانیٹرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کی جائیگی۔آئی جی پی خیبرپختونخواہ کے ویژن کے مطابق ضلع ہری پور کے تمام بازاروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں۔
اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخواہ اختر حیات نے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نصب شدہ سکرین کے ذریعے ہری پور کی داخلی و خارجی چیک پوسٹ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں اور تعلیمی اداروں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور حکام کو کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس جوانوں کو فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی تلقین کی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم سے نمٹنے، گاڑیوں کی چوری کا بروقت سد باب اور پولیس تنصیبات کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سمیت بازاروں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ ،جرائم کا پتہ لگانا ،فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی ذریعے براہ راست نگرانی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن ہری پور کو سیف سٹی بنانے کا پہلا اقدام ہے۔انہوں نے موبائل لاسٹ ایپ کا افتتاح بھی کیا جس میں چوری شدہ موبائل فون تک رسائی آسانی سے ممکن ہوگی۔
بعد ازاں آئی جی خیبر پختوںخواہ نے ڈی پی او آفس میں افسران پولیس کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع ہری پور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اور پولیس افسران کو کارکردگی مذید بہتر بنانے کی ہدایات دی۔