گزشتہ روز اسلام آباد ملٹی B.17سیکٹر میں ایک عظیم الشان کانر میٹنگ انعقاد پزیر ہوی جس میں کثیر تعداد میں ملٹی کے رہائشی اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
اس موقع پر مانسہرہ کے پی کے سے علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان نے شرکت کی۔
خصوصی طور پر سید امداد علی شاہ ترمذی (CO IDEAS) نے افطاری و ڈنر کا اہتمام کیا اور گیسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا.
ملک محمد اشرف چوہدری محسن آزاد محمد عاطف بٹ محمد نواز لالی پروفیسر طاہر شاہ محمد الطاف عمیر طاہر محمد سراج الامنیر چن عباس خلیل اختر چمن عباس خالد جمالی نے اظہار خیال کیا ملٹی کے رہائشی اور کاروباری طبقہ جات ملٹی کی ترقی کے لیے دعاگو تھے ۔
ملک محمد اشرف کا ملٹی کے رہائشی اور بزنس کمیونٹی گروپ پر اعتماد کااظہار کیا اور کہا 9 اپریل کو ملٹی الیکشن میں کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔
آخر میں علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے خصوصی دعاکی ملک محمد اشرف صاحب اور ان کی پوری کابینہ کی کامیابی کے لیے اور بہترین پروگرام کروانے پر IDEAS CO سید امداد علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی.