پشاور :- فقیر آباد کی حدود کروڑوں کی ڈکیتی میں مزید ملزمان گرفتار، گروہ میں مدعی مقدمہ کا اپنا ہی نجی ملازم ملوث، مزید دو کروڑ تین لاکھ روپے برآمد
پشاور () ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان نے خطرناک کینگ کے مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خطرناک گینگ نے مورخہ 20 فروری کو فقیرآباد کی حدود چارسدہ روڈ پر ہنڈی کے تاجر سے اسلحہ کی نوک پر دو کروڑ 71 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، پولیس ٹیم نے جدید تکنیک بنیادوں پر تفتیش میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر پہلے سات ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جن سے 68 لاکھ پہلے برآمد ہو چکے تھے، تاہم حالیہ کاروائی کے دوران گینگ کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بقیہ رقم ایک کروڑ 95 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئےہیں
گرفتار گینگ میں تاجر کا اپنا ہی نجی ملازم ملوث نکلا جو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈی کے تاجر سے کروڑوں روپے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی، مختلف کاروائیوں کے دوران گینگ کے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں،
تفصیلات کے مطابق مدعی اسفندیار ولد خیر اللہ نے تھانہ فقیرآباد پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ ہنڈی کا تاجر ہے، کو نجی ملازم کے ہمراہ ہنڈی کی رقم لے جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دو کروڑ 71 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گیے ہیں، جس پر مقدمہ درج کرکے اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں فوری طور پر تفتیش شروع کردی گئی تھی۔
خصوصی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ متعدد جرائم پیشہ افراد کے بیانات قلمبند کئے، جبکہ نجی ملازم کو بھی شامل تفتیش کیا، نجی ملازم کے باربار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کے نام اگل دییے، جو مختلف کاروائیوں کے دوران گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
مختلف کاروائیوں کے دوران گینگ کے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر دو کروڑ 71 لاکھ ڈکیتی کیے گئے روپے برآمد کر لیے گئے، *فقیر آباد سرکل کی یہ ایک بہت اہم
کاروائی ہے جس میں 100فیصد رکوری کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے* اس تمام کاروئی کی اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ نے براہ راست نگرانی کی اور ایس ایچ او وارث خان اور سابقہ ایس ایچ او ظفر خان نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔