ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی
بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ملزمان سوشل میڈیا کے زریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل۔ملزمان کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی۔
ملزمان کے موبائل فونز سے بڑی تعداد میں بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے موبائل فون سے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے