ایبٹ آباد (نیوز آف ہزارہ رپورٹ )ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں۔گیارہویں جماعت میں کل 39ہزار 625 امیدواروں میں سے 24 ہزار 832 پاس ہوئے ۔جن کا مجموعی نتائج 63 فیصد رہا ۔جب کہ بارویں جماعت میں 42 ہزار 59 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 33ہزار 525 پاس ہوئے ۔جن کا مجموعی نتائج 82 فیصد رہا ۔گیارویں اوربارویں جماعت میں کل 80 ہزار 6 سو 85 امیدوار شامل تھے۔پری میڈیکل ،پری انجینئرنگ ،کمپیوٹر جنرل سائنس اور آرٹس گروپ میں 15 طلبہ وطالبات نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں۔اس حوالہ سے کنڑولر بورڈ نے نتائج کا اعلان کیا تقریب میں چیئرمین بورڈ ملک شفیق اعوان ،سیکرٹری بورڈ ظفر ارباب عباسی اور دیگر افسران اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ،سکولز کے پرنسپلز اور والدین موجود تھے۔پری میڈیکل گروپ میں آمنہ کاشف پیس گروپ آف سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ نے 1038 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔تعمیر وطن سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی ایمن مرتضی اور مہروش تنویر نے 1034 نمبر حاصل کرکے مشترکہ دوسری اور اسی سکول کی وجہیہ فیاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں تعمیر وطن کی ام حبیبہ ملک نے 1031 نمبر حاصل کرکے پہلی اسی سکول کی مریم فاطمہ نے 1021 نمبر حاصل کرکے دوسری اور تعمیر وطن کی ہی معظمہ اور ڈان پبلک سکول کالج ہری پور کی طالبہ مریم فرید نے 1011 نمبر حاصل کرکے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کمپیوٹر جنرل سائنس گروپ میں تعمیر وطن کے سید عبدالاحد نے 1005 نمبر حاصل کرکے پہلی ،القران بیکن پبلک سکول مانسہرہ کی امبر بی بی اور پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے محمد عمیر جاوید نے 988 نمبر حاصل کرکے مشترکہ دوسری اور تعمیر وطن کی نورالعین نے 985 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی حفظہ سلیم نے 953 نمبر حاصل کرکے پہلی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھیاں مانسہرہ کی صدیقہ عنایت نے 935 نمبر لیکر دوسری اور بصارت سے محروم دی پنجاب سکول ڈگری کالج ہری پور کی طالبہ نے 918 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا جب کہ چیئرمین بورڈ ملک شفیق اعوان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور شیلڈز بھی تقسیم کی ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June