ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال 12 ربیع الاول کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر
ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نےتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، تاجر نمائندوں کو ربیع الاول کی تقریبات میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ علمائے اکرام، تاجر نمائندوں کی جانب سے ربیع الاول کی تقریبات کے دوران امن و امان کے قیام اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام میلاد کے پروگراموں کو پر امن انعقاد میں انتظامیہ کےساتھ تعاون یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر نے صفائی، ایمرجنسی سروسز، صحت، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عارف جاوید،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1علی شیر خان خلیل،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3زرک یار خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوارشد محمود،پیر آف توری شریف کمال شاہ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا مفتی عبدلواجد، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ،تحصیل میونسپل آفیسر ایبٹ آباد شکیل حیات، ٹی ایم او حویلیاں محمد راشد، نمائندہ ریسکیو -1122، آل ٹریڈ رہنما سردارشاہنواز، شیخ نثار، خورشید اعظم خان، نعیم اعوان،شاہد اشرف تاجر اتحاد، حاجی ایاز خان،اہل سنت والجماعت،سرفراز خان فاروقی مرکزی جمیعت اہل حدیث،رہنما سیرت کمیٹی زاہد صدیقی،قاضی محمدقاسم مرکزی جامع مسجد حویلیاں،سید ابرار گیلانی صدر میلاد کمیٹی حویلیاں،قاضی یاسر محمود میلاد کمیٹی حویلیاں،سید عابد حسین شاہ،مفتی جعفر طیارخطیب جامع مسجد گھاس منڈی مسجد،سید افتخار حسین شاہ ایبٹ آباد بزنس کونسل …