*ایبٹ آباد پولیس نے میرا جانی میں دھند اور بارش کے باعث راستہ بھٹک جانے والے 06 سیاحوں کو بحفاظت نتھیاگلی پہنچا دیا*
ایبٹ آباد پولیس اور ریسکیو اداروں نے پشاور سے میرا جانی ہائیکنگ کے لیے آنے والے سیاحوں تیمور ولد ناصر ، عبدالمعز ولد سعید ، ثاقب ولد طارق جان ، عامر ولد بسم اللہ خان ، سکندر حسین ولد افتخار یقین ، اور ارسلان ولد عثمان کو میرا جانی پر بارش اور دھند کے باعث راستہ بھول جانے پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا ،
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان اور ایس ایچ او ڈونگاگلی شہریار خان کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایبٹ آباد پولیس کے کمانڈوز ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک گلیات پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہے ، اور سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پولیس کمانڈوز اور ریسکیو کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ۔
جبکہ سیاحوں نے بروقت اور بحفاظت ریسکیو آپریشن یقینی بنانے پر ایبٹ آباد پولیس اور ریسکیو کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا ۔