ایبٹ آباد دیرینہ دشمنی پر قتل کے دو لزرہ خیز واقعات ،کوہستان اور باجوڑ کے رہائشی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔کنج روڈ پر باجوڑ کے رہائشی محمد رحمن ولد شمس الرحمن کو موٹر سائیکل سواروں نے علی الصبح فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔مقتول کنج روڈ حجرہ کے بائر جوتے سلائی کا کام کرتا تھا۔جس کو کام کرنے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کیا جو ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا ۔واقعہ پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ڈی ایس پی سراج خان اور ایس ایچ او طاہر سلیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔جب کہ مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کیا گیا ۔دوسرے واقعہ میں تھانہ میرپور کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر سید الرحمن ولد میر سید سکنہ کوہستان کو ملزم احسان ولد معروف سکنہ جلکوٹ نے فائرنگ کرکے قتل کیا جس پر مدعی عزیر الرحمن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پولیس نے دونوں واقعات میں رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June