ایبٹ آباد ۔ نواں شہرگرینڈ جرگہ میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔
کل دوستمبر کے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شریک ہونے اور بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔اس حوالہ سے محلہ خلیل زئی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا۔جس میں شہر کی مختلف یونین کونسلز کے سرکردہ افراد ،تاجر تنظیموں ،بلدیاتی نمائندوں ،وکلاء ،صحافیوں عمائدین علاقہ شریک تھے۔گرینڈ جرگہ میں جماعت اسلامی کے امجد خان جدون ،پاکستان عوامی تحریک کے نصیر خان ،اہلسنت والجماعت کے نواز خان جدون ،ہائیکورٹ بار کے سابق صدر مہدی زمان ایڈووکیٹ ،سابق صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،ہزارہ قومی محاذ کے وائس چیئرمین اسد خان جدون ،نیبر ہوڈ کےچیئرمین حاجی شہزاد اعوان،آل ٹریڈرذ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،ایوان تجارت ایبٹ آباد بزنس کونسل کے صدر نعیم اعوان ،ضلعی خطیب مفتی عبدالواجد ،مفتی نوید نور،قاضی شفیق الرحمن کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر نیبر ہوڈ کے چیئرمین صداقت خان،وائس چیئرمین عاصم خان ،حافظ حبیب الرحمن ،محمد طارق یوسف ،اجمل خان ،مدثر میر ،بابر خان ،فریدون خان ،طارق میر ،چیئرمین اربن اتحاد کے صدر عمران خان عرف ایمو ،نیبر ہوڈ سردار بشیر ،نیبر ہوڈ چیئرمین عامر فضل کے علاؤہ دیگر بھی شریک تھے۔
جرگہ میں ایکشن کمیٹی کو منظم کرنے کے لئے عوام بچاؤ تحریک کا نام تجویز کیا گیا جس کے تحت عوام کے حقوق کے متفقہ جدوجہد کا فیصلہ کیا۔
گرینڈ جرگہ میں متفقہ طور بجلی کے بل نہ جمع کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔