*احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری*
*آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی تمام نارکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ منشیات کے کسی بھی قسم سرگرمی کے خلاف ہمہ وقت الرٹ،*
*عبدالحمید ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن کی ایک اور کامیاب کارروائی*
*مبینہ پولیس اہلکار آئس کی ترسیل کرتے چھاپہ کے دوران گرفتار،*
*319 گرام آئس برآمد، ملزم موقع پر گرفتار، مقدمہ درج،*
*ملزم سے آئس کے علاوہ پولیس وردی بھی برآمد،*
تفصیلات کے مطابق ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور امجد زرین سرکل آفیسر ہزارہ ریجن کے زیر نگرانی حمید خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد اور طاہر نعیم سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر حطار انٹرجینج کے قریب مخبر شدہ منشیات فروش و ڈیلر مبینہ پولیس کانسٹیبل عدیل ظفر ولد ظفر خان قوم پٹھان ساکن ایبٹ آباد سے چھاپہ کے دوران 319 گرام آئس اور پولیس وردی برآمد کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز ہزارہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
*احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے تھانہ ایکسائز مردان اور تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی حالیہ کاروائیوں پر متعلقہ عملےکو شاباشی دی*