9مئی کے واقعات میں ایبٹ آباد سے گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات کی سماعت ایبٹ آباد اے ٹی سی عدالت میں ہوئی
عدالت نے سابق صوبائی وزیر قلندر لودھی، اور رهنما تحریک انصاف تیمور خالد کی ضمانت منظورکر لی جب کہ تحصیل صدر نقیب اللہ خان اور صفدر تنولی کی ضمانت مسترد کر دی
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی طرف رمیض سواتی اویس تنولی سمیت تین کارکنان کی ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔