ایبٹ آباد :- سوزوکی ہریپور موٹرز کے تعاون سے گلیات آنے والے سیاحوں کی گاڑیوں کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے فری چیک اپ کیمپ۔
اترائی میں زیادہ بریک کے استعمال سے بریک لیدر/ڈیسک کی خرابی، پائپ کی لیکیج، گاڑی کی مسسنگ وغیرہ جیسی خرابیوں کو موقع پر بلا معاوضہ ٹھیک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی سربرائی میں گلیات کی مختلف جگہوں پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کی خاطر سوزوکی ہریپور موٹرز کے تعاون سے گاڑیوں کے لیے فری چیک اپ کیمپ لگایا گیا۔ جہاں سیاحوں کی گاڑیوں کا فری فٹنس چیک اپ کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی میں کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی صورت میں بلا معاوضہ گاڑی کے سپیئر پارٹس لگا کر دیے گئے۔
اس موقع سیاحوں کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور سوزوکی ہریپورموٹرز کی جانب سے سیاحت کے فروغ کی خاطر اس کاوش پر بھرپور انداز میں سرہایا گیا اور دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔