گلیات تحفظ موومنٹ نے گلیات کے تحفظ کا عملی ثبوت دے دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے ساتھ مشترکہ منصوبے joint venture پر کام کرتے ہوئے گلیات کو بین الاقوامی سطح پر اہم مقام دلوا دیا۔ گلیات کے جنگلات کو بین الاقوامی status دلوا دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کو بین الاقوامی سطح پذیرائی، پیرس میں یونیسکو کے پلیٹ فارم پر خیبر پختونخوا کو دو سیاحتی علاقوں خصوصا جنگلات کو Biosphere Reserves کا درجہ دیا گیا ہے۔ جس میں ایک چترال کے علاقے بشکرگرم چشمہ اور دوسرا بگنوتر سے لیکر باڑیاں تک گلیات کا رقبہ یے، جس کو گلیز BIOSPHERE RESERVE کا نام دیا گیا ہے۔ BIOSPHERE RESERVE
بین الاقوامی Protected areas کی ایک کیٹیگری کا نام ہے۔ یاد رہے کہ یونیسکو کے کے زیر انتظام قائم کردہ Biosphere Reserves کا انتظام و انصرام یونیسکو کے زیر سایہ MAB پروگرام کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ MAB کا مطلب ہے کہ Man and Biosphere، یعنی کہ متعلقہ آبادیاں جو اپنی ضروریات کو محدود کر کے ماحولیاتی نظام کو تحفظ فراہم کرتی ہیں، ان کو متبادل کے طور ان کی ضروریات زندگی سے نوازنا ہے۔
یونیسکو نے مذکورہ محفوظ شدہ علاقے کے قیام کے لئے سخت prerequisite جن کو پورا کروانا یقینا محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کی کامیابی ہے۔ کیونکہ اس پاکستان میں عموما اور خیبر پختونخوا میں خصوصا اس درجے کا کوئی protected area نہیں تھا۔
میں اس کامیابی پر محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے چیف کنزرویٹر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے گلیات کے علاقے اور مکینوں کو بین الاقوامی سطح حقوق دلوانے اور گلیات کا نام اجاگر کیا۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے