ایبٹ آباد پولیس تھانہ بگنوتر کی کاروائی بکریاں چور کرنے والے تین ملزمان گرفتار، چوری شدہ بکریاں برآمد ، مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عزیز بنگ کے رہائشی آصف ولد صابر کی بکریاں چوری کرنے والے 3 ملزمان احسن ولد ریاض ، عادل ولد چن زیب سکنان سرائے صالح حال ٹانچی چوک ایبٹ آباد ، عدیل ولد میر افضل سکنہ کمار بانڈی کو ایس ایچ او بگنوتر زبیر شاہ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئےگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ بکریاں برآمد کر لیں ، جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ بگنوتر میں بجرم PPC 380 مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے ۔