۔۔۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی۔۔۔۔
جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار۔ملزم شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز کو نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ کی نازیبا تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کیں۔
ملزم محمد ابرار الحسن نازیبا تصاویر کی آڑ میں متاثرہ کو دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ملزم ابرار الحسن کو جہلم سے گرفتار کیا گیا۔23 سالہ ملزم کے موبائل کے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ ملزم نے متعدد خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنائی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 7 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بلیک میلنگ کے لئے ملزم نے اپنے ہی گھر والوں کے نام پر جاری موبائل سمز استعمال کیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے