ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی
ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد سردار اللہ بابر کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائی۔کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار۔
ملزم بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم ایاز احمد کو بٹگرام سے گرفتار کیا گیا۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 29 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم سے موبائل فون اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے