شعائر اسلام کی توہین خانسپور بازار میں احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں لوگوں کی شرکت
قرآن انسانیت کیلئے دستور ِ حیات ہے ۔۔۔قرآن انسانیت کیلئے منشور ِ حیات ہے
ملک بھر کی طرح ایوبیہ ۔خانسپور میں بھی بعد از جمعتہ المبارک عظمت قرآن کے حق میں اور سویڈن میں ہونے والے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ بچے ۔ جوان ۔ بوڑھے۔ ادھیڑ عمر سبھی لوگ خانسپور بازار میں بعد از نماز جمعہ سویڈن میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی مزمت کرنے باہر نکل آئے ۔ قرآن دستورِ حیات ہے ۔ قرآن پوری کائنات کیلئے نورِ ہدایات ہے ۔ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں ، سویڈش مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے ، سفیر کوملک بدر کیا جائے ، حکومت عملی اقدامات کرے ، مقریرین کا مظاہرین سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق میں بازار خانسپور میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت وسیم دلدار عباسی ، معروف عالم دین خطیب جامع مسجد خانسپور مولانا فضل حسین علوی اور دیگر نامور شخصیات نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے ۔مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقریرین کا کہنا تھا کہ آج کفار کو دشمنی قرآن پاک سے نہیں ہے ، بلکہ اس کے چاہنے والوں سے ہے ۔ شعائر اسلام کی توہین انتہائی قابل مزمت اور نا قابل برداشت ہے ۔ مغرب میں آج تیزی سے اسلام پھیل رہا ہے یہی بات اہل مغرب کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔ کبھی نبی آخر الزمان ۖ کی توہین ، کبھی توہین قرآن پاک اس طرح کی ناپاک جسارتیں کر کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو چیک کیا جاتا ہے ۔ لیکن مسلمانوں کے دِلوں میں ہے قرآن جوکہ لوحِ محفوظ میں محفوظ ہے ، اسکی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے ، کفار کی ناپاک جسارت سے قرآن پاک کو نا اعوذ بااللہ کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ لیکن اہم مغرب کی جہالت ، بغض اور حسد کھل کر عیاں ہو رہا ہے ۔ بین الاقوامی برادری بھی دیکھ لے ، کون قیام امن کی راہ کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ۔ مقریرین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اللہ کی کتاب ہے ، عظمتوں اور رفعتوں والی اس کتاب کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، عوام احتجاج کر سکتے ہیں آج نہ صرف خانسپور میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ حکومت وقت پر اس عملی اقدامات یقینی بنائے جبکہ بین الاقوامی برادری بھی اسکا فوری نوٹس لے ۔ قرآن پاک کی عزت و عظمت اور ناموس اور تقدس کے دفاع کے لیے ہم پہلے بھی میدان میں تھے اور آج بھی اس کے لیے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار بیٹھیں ۔ خانسپور بازار میں مظاہرین نے اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرا کر بھرپور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا ۔