ایپکا اور سول سیکریٹریٹ ملازمین ناخوش، بجٹ مسترد کر دیا
لاہور: ایپکا اور سول سیکریٹریٹ ملازمین ناخوش، بجٹ مسترد کردیا۔
پنجاب سول سیکریٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے بجٹ میں تنخواہوں میں موجودہ اضافے کو نا کافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین راجہ سہیل احمد، صدر محمد سلطان گجر، جنرل سیکریٹری چوہدری غلام غوث نے کہا سفری اور میڈیکل الائونس دو گنا کیئے جائیں، پنشنر ز بینیفٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اصغر علی سندھو اور رفیق حسن شاہ نے پنشن میں اضافے کومستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنشن کی مد میں 50فیصد اضافہ کیا جائے۔
صدر اپیکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے مذاکرات میں ایپکا قیادت کو کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا گیا ،وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن صوبوں کے برابر کی گئی نہ میڈیکل اور کنویئنس الانس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے . ان حالات میں خود کشیوں کا رحجان بڑھنے کا اندیشہ ہے