معمولی توں تکرار پر دن دیہاڑے دو افراد کا قتل، انسانیت کانپ اٹھی، پولیس نے فوری کاروای کرتے ہوے تین ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر سے دور تھانہ اوگی کی حدود اوگی بازار میں معمولی توں تکرار پر دوہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان چند گھینٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیے۔
ملزمان نے محمد اور اسامہ نامی اشخاص کو دن 4 بجکر 10 منٹ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
تھانہ اوگی نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ دوہرے قتل میں ملوث ملزمان مشال ولد روشن ، امتیاز ولد روشن اور حمزہ ولد مشال کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتاری کے بعد پولیس ملزمان کو قانون کے مطابق مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی اور قانونی تقاضے مکمل کئے جائیں گے۔
مقتول محمد علی کے بھای صغیر ولد عبدالحسیب سکنہ اوگی رشیدہ کی مدعیت میں 302/34کی ایف آی آر درج۔ ایف آی آر کے متن کے مطابق قتل کی وجہ” گھریلو جھگڑے رشتے ہے۔” اور قتل کا وقت 16:10 بجے ۔
دونوں قتل ہونے والے آپس میں چچا اور بتھیجا کا رشتہ رکھتے ہیں ۔