باجوڑ پولیس: منشیات کے خلاف تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ 39.600 کلو گرام چرس کیساتھ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا منشیات سے پاک معاشرہ ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کے قیادت اور براہ راست نگرانی میں منشیات کے خلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج ایس۔ایچ۔او بادشاہ الرحمن اور ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او ظاہر شاہ خان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے دوران ناکہ بندی ایک گاڑی سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم تاثیر الرحمن کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ سالارزئی میں درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او بادشاہ الرحمن اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے پہلے ہی سےجملہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جرائم کے روک تھام اور منشیات کے خاتمے کیلئے مزید موثر اقدامات کیا جائے اور اپنے دائرہ اختیار علاقوں میں منشیات کیخلاف جاری اپریشن کو مذید تیز اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔