مانسہرہ کی تحصیل تھانہ بالاکوٹ :
مانسہرہ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق بالاکوٹ میں گھروں ، دوکانوں اور گاڑیوں کے گیراجوں سے چوریاں کرنے اور دیگر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مال مسروقہ کے علاوہ چوری کی معاونت کے لٸیے استعمال ہونے والے اوزار پستول ، دستانے ، نقاب اور تالے توڑنے کے سامان بھی برآمد ، تفتیش شروع
ملزمان میں عابد حسین ولد عبدالقیوم سکنہ گرلاٹ ، ادریس ولد یعقوب سکنہ عطرشیشہ ، زاہد حسین ولد عبدالقیوم سکنہ گرلاٹ ، قدیر ولد صابر سلطان اور محمد آصف ولد محمد ریاض سکنہ مانسہرہ شامل۔بالاکوٹ پولیس نے چوروں کا گینگ پکڑ لیا