پورے ملک میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی طرح تحصیل بالاکوٹ میں بھی چیرمین ، تحصیل لوکل گورنمنٹ جناب سید ابراہیم احمد صاحب کی قیادت میں ایک ریلی / واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدائے پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا ریلی میں تمام شعبہ ہائے جس میں سرکاری ملازمین، معزز ممبران تحصیل کونسل ، بالاکوٹ ، سول سوسائٹی ، سکولز کے طلبا، سیاسی شخصیات، انجمن تاجران بالاکوٹ ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان ٹی ایم اے بالاکوٹ کے جملہ ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی /واک دفتر چیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ کے آفس سے مدنی پلازہ بالاکوٹ ہو کر واپس ٹی ایم اے افس اختتام پزیر ہوئی ۔ اس دوران مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم شہدائے کی قربانیوں کو ریگاں نہیں جانے دینگے اور شہدائے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کر تے ہوئے ان کو بطریق احسن انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سکولز کے بچوں نے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد نعرہ بھی لگائے۔.
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June