مانسہرہ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع بھر میں موت کے سوداگروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ، بدنام زمانہ منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرلیا گیا ، چرس اور ہیروئین برآمد
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گذشتہ 3 دنوں کے دوران منشیات ڈیلروں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 17 کلو چرس اور آدھا کلو ہیروئین برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس نے تمام تھانہ جات کی حدود میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوۓ مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کرکے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ مفرور ملزمان کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر 3 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرمتعدد افراد کو گرفتار کرکے 1 کلاشنکوف ، 11 پستول ، 4 بندوقیں ، 4 رائفلیں اور 155 کارتوس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف 11 مقدمات جبکہ حساس مقامات پر ناقص سیکیورٹی انتظامات پر 22 مقدمات درج کئیے گئے۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ، روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کے لئیے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔