گڑھی حبیب اللہ سے اغوا ہونے والی چار بچوں کی ماں بازیاب جبوڑی مانسہرہ کے امام مسجد نے بلیک میل کر کے اغوا کیا مغویہ ۔۔ڈی ایس پی بالاکوٹ کی پریس کانفرنس
تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود برارکوٹ سے دو ماہ قبل اغواہ ہونے والی 4 بچوں کی ماں مسمات ارم بی بی کا ڈراپ سین ملزمہ آشنا آس ولد بنارس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق کیمبریاں برارکوٹ کی رہائشی مسمات ارم کو دو ماہ قبل آغوائیگی کی رپورٹ درج کی جس پر ڈی ایس پی سعید یدون کی ہدایت پر ایس ایچ او اشعر مشتاق خان نے ہمراہ ٹیم کے تلاش شروع کر کے عرصہ دو ماہ کے اندر آشنا سمیت ملزم آس ولد بنارس سکنہ پوسوال کو گرفتار کر کے دفعہ 34/365 بی کے تحت پابند سلاسل کر دیا۔ عوام علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے گھنونی حرکت کرنے والے شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر نشان عبرت بنایا جانے۔