ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفہ میں ایک اور ظلم و جبر کی داستان ……………آخر یے ظلم و ستم کب تک رہے گا……….
……مسکین ولد جیاء ساکن بفہ دوراہہ کی بھانجی ممتاز کی بیٹی..جوکہ عبدالوحید ولد عبدلقادر کے نکاح میں تھی جسکو عبدالقادر اور اسکے بیٹوں نے مل کر زہر دے کر قتل کرنے کو کشش کی جس پر لڑکی نے اپنے والدین کو اطلاع دی لڑکہ ماں کو اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہچی اور اپنی بیٹی کی جان بچا کر اسے اپنے ساتھ لے ائی. ممتاز کی بیٹی جو کہ وحید کے نکاح میں تھی اسکی چند ماہ کی ایک چھوٹی سی بچی بھی تھی جسے سسرالیوں نے ماں کو دینے سے انکار کر دیا اور اسے اپنے پاس رکھ لیا دوسرے دن جب مسکین ولد جیاء اس چھوٹی بچی کو لینے گیا تو عبدالقادر اور اسکے بیٹوں نے مل کر مسکین ولد جیاء پر قاتلانا حملہ کیا اور کلہاڑی اور ڈنڈوں کی وار سے قتل کرنے کی کوشش کی شورشرابہ سنتے ہی رہگیروں نے بزرگ شخص مسکین ولد جیاء کو چھڑایا مسکین ولد جیاء شدید زخمی ہو گئے جسے کنگ عبداللہ ہسپتال منتعقل کر دیا گیا ہے …
مسکین والد جیاء کا کہنا ہے کہ عبدالقادر اور اسکے بیٹے اب بھی فون کر کے مجھے جان سے مارنے کی دہمکی دیتے ہیں .
..میں ڈی پی او مانسہرہ اور انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کے میرے ساتھ ہونے والی ظلم و زیاتی کا ازالہ کیا جائے اور میری جان کو بچایا جائے…