تھانہ بٹل (-) اندھا قتل ٹریس ، 1 ملزم گرفتار ، وجہ عداوت رشتہ کا تنازعہ
ٹھٹہ بٹل کے رہائشی اکبر شاہ نامی شخص کو نامعلوم ملزم /ملزمان نے مورخہ 07.08.2023 کو قتل کرکےاسکی لاش کو نہری کھٹہ میں پھینک دیا تھا۔مقتول کے لواحقین کی جانب سے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف دعویداری کی گئ تھی۔
پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے مرکزی ملزم فضل رحیم ولد شاہ روم سکنہ جگلوٹ داریل تانگیر ضلع دیامرکوگرفتار کرلیا جبکہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئیے کوشش جاری ہے۔