بٹگام غیرت کے نام پر دہرے قتل کے ملزم پہا ڑوں سے گرفتار

بٹگرام
تھانہ بنہ پولیس نےغیرت کے نام پر دوہرے قتل کے مجرم اشتہاری محمد فائد ولد تارس قوم سواتی سکنہ بٹنگی پاشتو کو دشوار گزار پہاڑوں سے چھاپہ زنی کر کے گرفتار کر لیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل الائی نذیر خان کی قیادت میں انسپکٹر امجد علی عباسی نے تھانہ نفری ، ایلیٹ کمانڈوز اور لیڈی کانسٹیبل کے دوہرے قتل کے مجرم اشتہاری محمد فائد کو بٹنگی پاشتو کے دشوار گزار پہاڑوں سے کامیاب چھاپہ زنی کے بعد گرفتار کر لیا ۔
مجرم اشتہاری نے 2018-05-20 کو غیرت کے نام پر اپنے بھائی اور بیوی کو شک کی بناء پر قتل کیا تھا ۔
بٹنگی پاشتو گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑوں پر مشتمل ہے ۔ جہاں سے گرفتاری مشکل ترین عمل ہے ۔
بٹگرام پولیس پرانے اور خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں