بٹگرام پولیس
مسمات (ر) کو قتل کرنے والے مجرمان اشتہاریوں کو تھانہ بنہ پولیس نے کامیاب چھاپہ زنی کے دوران گرفتار کر لیا
آئی جی پی خیبرپختونخوا کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بٹگرام پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر DSP سرکل الائی نذیر خان کی قیادت میں انسپکٹر امجد علی عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوچہ پاشتو کے گھنے جنگلات اور پہاڑوں پر مقیم مسمات (ر) کو قتل کرنے والے مجرمان اشتہاریوں کو رات کی تاریکی میں کامیاب چھاپہ زنی کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
21 سالہ مسماۃ (ر) کو مجرمان اشتہاری (1) مومن ولد سرفراز (2) فیض محمد ولد عبد الحئی سکنان کوچہ پاشتو نے بےدردی سے قتل کیا تھا ۔
تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان انصاف کے کٹہرے میں لائے گئے ہیں ۔