بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کی مدد کے لیے مقامی لوگ بھی تیار ہیں اگر ہیلی کاپٹر سے کچھ نہیں ہوا تو اپنے طریقے سے ان کو بچانے کی ہدایات۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق۔
بٹگرام میں چیئر لفٹ کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور کھٹن ہے کیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی ہے اور ہوا بھی تیز چل رہی ہیں
ہیلی کاپٹر نزدیک جانے سے ہوا کے پریشر سے ڈولی ہلنا شروع کر دیتی ہے جس سے آپریشن کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں
اِس وقت سلنگ آپریشن کے ذریعے تمام اختیاطی تدابیر کو ملحوظ حاطر رکھتے ہُوئے ریسکیو کی کوشش کی جا رہی ہے
ریسکیو آپریشن میں سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوییشن کے ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں
علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا مزید مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے
رات کے اندھرے میں پھنسے ہووئے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور ریسکیو آپریشن جاری رکھنا انتہائی کھٹن بن سکتا
ہے
تمام مصائب کے باوجود پاک آرمی پھنسے ہُوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔