امن و امان کے قیام کے لیۓ داخلہ و خارجہ راستوں پر سخت ناکہ بندیاں ،
جنرل ہولڈ اپ اور مساجد پر نماز جمعتہ المبارک کی ادائیگی کے دوران سخت حفاظتی اقدامات۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور اور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ طاہر ایوب خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر سرکل افسران کی نگرانی میں ضلع بھر کے داخلی ، خارجی راستوں اور اہم پوائنٹس پر ناکہ بندیاں کی گئیں ۔ اور تمام مساجد پر نفری تعینات کی جا کر سخت نگرانی رکھی گئی۔کیۓ گۓ اقدامات کا بنیادی مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شر پسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے ۔ جو آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔آپ کےجان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔