بٹگرام :- تھانہ سٹی پولیس نے چوروں کے ایک اور گروپ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔ یہ گروپ لوگوں کے گھروں اور دیگر جگہوں سے چوریاں کرنے میں ملوث ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کے احکامات پر بٹگرام پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ کامیاب کاروائیوں کے دوران متعدد گینگز کو گرفتار کر کے سو فیصد برآمدگیاں یقینی بنائی گئی ہیں ۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں انسپکٹر سجاد خان ، انویسٹی گیشن آفیسر امین الحق نے کاروائی کرتے ہوئے چور گروپ (1) عطاء الرحمن ولد ملوک سکنہ کنڈر (2) زبیر ولد فرین گل سکنہ بٹگرام (3) گل نذیر ولد گل عمر سکنہ شملائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ GD انجن مالیتی دو لاکھ روپے بھی برآمد کر لیا ہے ۔ مزید تفتیش سے انکشافات متوقع ہیں ۔
…..mansehra.com