ڈی پی او- بٹگرام سونیا خان نے چوری کرنے والے بچوں کو والدین کی موجودگی میں مدرسوں میں داخل کرا دیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروزخان پی ایس پی کی سخت ہدایت پر ایس ایچ او سٹی بٹگرام نے چھوٹی موٹی چوریوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا،افسوس کی بات ہے کہ چوری میں مبتلا بچوں
1-غلام حسین 2- احسان اللہ سکنان کنڈر چھپر گرام
کی عمریں بمشکل12/13 سال تک ہیں ۔ جو والدین کی عدم توجہ کی وجہ سے غلط راستے پر گامزن ہو گئے ۔ ڈی پی او صاحبہ نے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے بعد تکمیل قانونی پراسیس ان کے ورثاء کی موجودگی میں بچوں کو مدرسہ میں داخل کروایادیا ۔ تاکہ یہ بچے بھی معاشرے کے مفید افراد بن سکیں ۔ برائی کے راستے سے دور ہوکر نیکی کی راہ پر گامزن ہوں ۔