بٹگرام خاتوں کا سر تن سے جدا کر کے قتل کو غیرت کا نام دینے کی جھوٹی کہانی بے نقاب
چھرگرام میں دیور نے غیرت کے نام پر پنی بھابی کو سر تن سے جدا کر کے قتل کر دیا ۔ اور اپنے جرم کو چھپانے کے لیے بڑی چالاکی سے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تین بوریوں میں بند کر کے نالہ پانی میں مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھااور تین دن تک ملزمان نے اپنے جرم کو چھپائے رکھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) نے شعبہ تفتیش پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انویسٹی گیشن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جس کا درست اور جدید طرز پر ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ تاکہ مظلوموں کو انصاف کی فراہمی بروقت اور یقینی ہو ۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان پی ایس پی کی نگرانی میں شعبہ تفتیش کے سٹاف کی تربیت سازی بھی کی جا رہی ہے ۔ تاکہ وہ تفتیش کے اہم عمل کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔
جنوری 2023 میں مسمات (ر) کو اس کے دیور جان محمد عرف جانس اور فہد سکنہ چھرگرام نے غیرت کے نام پر اپنی بھابی کا سر تن سے جدا کر کے قتل کر دیا ۔ اور اپنے جرم کو چھپانے کے لیے بڑی چالاکی سے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تین بوریوں میں بند کر کے نالہ پانی میں مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا ۔ اور تین دن تک ملزمان نے اپنے جرم کو چھپائے رکھا ۔ڈی پی او بٹگرام نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔ اس چیلنج کیس کو جدید ٹیکنالوجی ، سائینسی بنیادوں اور تیکنیکی پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے ہوئے سردار شاہ oii نے ان ٹریس کیس کو ٹریس کر لیا اور مقدمہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔ معیاری تفتیش کی بناء پر ملزمان کی سیشن کورٹ سے ضمانت منسوخ ہوئی ۔ اور اب ہائی کورٹ سے بھی ضمانت منسوخ ہو چکی ہے ۔ اور انشاء اللہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی منسوخ ہو گی .