*شہید کی جو موت ہے* ۔ *وہ قوم کی حیات ہے* ۔
*انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے احکامات پر ہفتہ شہداء پولیس پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے مین بازار بٹگرام میں خراج تحسین کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ کیمپ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد اپنے تاثرات رجسٹر میں قلمبند کرتے ہوئے پولیس سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں*
شہید ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کی قربانیاں اور کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے ، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔