بٹگرام پولیس
4 اگست شہدائے خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پولیس لائینز بٹگرام میں مرکزی تقریب کا انعقاد ۔ انتہائی گرمی کے باوجود شرکاء تقریب کا جذبہ قابل دید تھا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) نے یادگار شہداء پر شہید سلامی پیش کی ۔ اس موقعہ پر شہیدان وطن کے لواحقین بھی موجود تھے ۔
تقریب میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) ، ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویرالرحمن ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سعید اختر خان ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شاہد ، صدر پریس کلب بٹگرام نعیم اللہ خان اور دیگر ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات ، شہداء پولیس کے ورثاء ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، اساتذہ ، طلباء ، ڈی آر سی ممبران ، تاجر برادری اور پولیس فورس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔
پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ طلباء کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے ۔ طلباء و طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیئے ۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا ۔
ڈی پی او بٹگرام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیئے خیبر پختونخوا پولیس نے خطے میں لازاول قربانیاں دی ہیں ۔ خیبر پختوںخوا پولیس میں آئی جی پی سے لے کر کنسٹیبل تک افسران و جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو چکے ہیں ۔ جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم محفوظ ہیں ۔ لواحقین شہداء کو بھی خراج تحسین کیا گیا ۔ اور انہیں بٹگرام پولیس کی جانب سے تحائف پیش کیئے گئے ۔ شہداء کے فوٹوز اور کارناموں کی تفصیل فریم بند کی جا کر بھی گفٹ کے ہمراہ حوالہ کی گئی ۔
تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ خطیب بٹگرام نے خصوصی دعا کروائی ۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔
ترجمان بٹگرام پولیس