ایبٹ آباد : ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی ایم اوایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی نےماہ فروری کی کارکردگی اور گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای اومیل، فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے عملدرآمد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولز کی مرمت اور باؤنڈری والز کے ایشوز کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد تنویر ملک، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی، ڈی ای او فیمیل، ایس ڈی او کمیونیکیشن اینڈ ورکس۔ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ایبٹ آباد اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔